اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں عامر سیکرٹری جنرل منتخب

02 Nov 2026
02 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے ارکان کی اکثریت نے شرکت کی، جہاں مستقل بورڈ ممبران کے علاوہ ٹی وی کیٹیگری میں تین اور ریڈیو کیٹیگری میں پانچ ڈائریکٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ٹی وی کیٹیگری میں نیو ٹی وی کے چودھری عبدالرحمان، مہران ٹی وی کے غلام نبی اور سٹی 42 کی وردہ نقوی ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔

دوسری جانب ریڈیو کیٹیگری میں ایف ایم 106 کے شاہد جمال، ریڈیو آواز کے مرزا محمد نعیم، ایف ایم 105 کے ذوالفقار علی شاہ، ایف ایم 89 کی ناز آفرین ایس لاکھانی اور ایف ایم 91 کی سارہ طاہر خان بلا مقابلہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔

بعد ازاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سال27-2026 کے لیے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

 جس میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین چیئرمین، جیو ٹی وی کے ابراہیم رحمان سینئر وائس چیئرمین، اے آر وائی کے سلمان اقبال وائس چیئرمین، دنیا ٹی وی کے میاں عامر سیکرٹری جنرل، ہم ٹی وی کے درید قریشی جوائنٹ سیکرٹری جبکہ آج ٹی وی کے احمد اے زبیری فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

خیال رہے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے