اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کتے کے کاٹے کا مریض تشویشناک ہونےکے باعث میو ہسپتال سے فرار

02 Nov 2026
02 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے میو ہسپتال سے کتے کے کاٹے اور ریبیز کے مرض میں مبتلا مریض کے فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹرز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ سے اختر نامی مریض کو علاج کے لیے میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ مریض کو تقریباً چھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے باعث وہ ریبیز (Rabies) کے مرض میں مبتلا ہو گیا تھا۔

ذرائع بتایا کہ مریض ہائیڈروفوبیا (پانی سے خوف) کا شکار تھا اور اس نے پانی پینا بھی چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک تھی۔ مریض کو طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی، تاہم وہ ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر ریحان کے مطابق مریض خود ہی ہسپتال سے چوری چھپے نکل گیا ہے جبکہ انتظامیہ کتے کے کاٹے کے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے