02 Nov 2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم وسیم نے ساتھی ذیشان سے مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم ذیشان نے خاتون کو کام دلوانے کے بہانے چنگی سٹاپ پر بلایا، ملزم خاتون کو فیکٹری میں کام دلوانے کے بہانے مختلف جگہوں پر گھماتا رہا اور پھر خاتون کو ورغلا کر غلام بھٹی کالونی میں واقع اپنے ساتھی کے گھر لیے گیا جہاں اس نے ساتھی سے مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق دوسرے ملزم ذیشان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
