02 Nov 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں تعینات تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فرقان احمد کا لاہور سے گوجرانوالہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ اعجاز پرویز کو لاہور سے عیسیٰ خیل جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی ملک کو لاہور سے پپلاں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی جائے تعیناتی پر 4 نومبر 2026 تک چارج سنبھال لیں۔
