اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بھر میں گرانفرشوں کے خلاف ایکشن، 173 افراد گرفتار

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری مہم کے تحت صوبے بھر میں ایک روز کے دوران 70 ہزار 324 انسپکشنز کی گئیں، جبکہ گرانفروشی کے 3 ہزار 488 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 173 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ اس دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 4 مقدمات درج کیے گئے۔

حکومت کی خصوصی ہدایات پر روٹی کی مقررہ قیمتوں اور معیار کی نگرانی کے لیے بھی بھرپور مانیٹرنگ کی گئی۔ اس مقصد کے لیے ایک روز میں 12 ہزار 735 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران 908 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

معاونِ خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا کہ مؤثر نگرانی اور مسلسل کارروائیوں کے ذریعے صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے اور گرانفروشی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں کی نگرانی کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مہم آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے