اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کے بلوں کا نیا فارمیٹ متعارف، صارفین کیلئے بل سمجھنا آسان

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کے صارفین کیلئے بلوں کا نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر لیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نئے ڈیزائن کے بجلی بل جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، حکام کے مطابق نئے فارمیٹ کا مقصد بجلی کے بل کو زیادہ سادہ، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اپنی کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی سے متعلق معلومات سمجھ سکیں۔

نئے ڈیزائن میں بل کی قابلِ ادائیگی رقم، مقررہ تاریخ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات کو نمایاں انداز میں درج کیا گیا ہے، جبکہ تمام معلومات کو منظم اور واضح ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس تبدیلی کے بعد صارفین ایک ہی نظر میں اپنی بلنگ کی مکمل صورتحال جان سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد بجلی کے بل کے فارمیٹ کو مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا گیا، پرانے بل میں غیر ضروری معلومات، تکنیکی اصطلاحات اور پیچیدہ ترتیب کے باعث عام صارفین کو بل سمجھنے میں دشواری پیش آتی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے بجلی بلوں کی تشکیل صارفین اور مختلف سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں کی گئی ہے، وزارتِ توانائی کے مطابق پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر خدمات اور اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ صارفین کو سہولت اور بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے