اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئی

02 Nov 2026
02 Nov 2026

(لاہور نیوز) ملک میں اکتوبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 1.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.61 فیصد زیادہ رہی، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 10.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.81 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.49 فیصد بڑھی۔

اکتوبر میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرغی کا گوشت 19.38 فیصد، دال چنا 9.17 فیصد، گندم 9.01 فیصد اور آٹا 7.54 فیصد مہنگا ہوا۔ تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں 6.55 فیصد، انڈوں میں 5.72 فیصد اور دال ماش میں 5.54 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں 31.63 فیصد، پیاز میں 4.23 فیصد، آلو میں 4.04 فیصد اور چینی کی قیمت میں 2.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مہنگائی 1.79 فیصد بڑھی جبکہ رہائش، بجلی، گیس اور ایندھن کے اخراجات میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔

مائع ہائیڈروکاربنز کی قیمتوں میں 8.39 فیصد، موٹر فیول میں 3 فیصد، کاٹن کپڑے میں 1.22 فیصد، کرایہ مکان میں 0.94 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 0.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں متفرق اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں 0.71 فیصد جبکہ بجلی کے نرخوں میں 3.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے