اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ مالی سال ایک لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم میں رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کر لیا۔

 

ایف بی آر حکام کے مطابق ابھی تک پوائنٹ آف سیلز سے محض 37 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، پوائنٹ آف سیلز کے اہداف میں ناکامی کے بعد رجسٹریشن کا طریقہ کار بدل دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے سیل کرنے والے ریٹیلرز کیلئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی شرط ختم کردی گئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سیلز ٹیکس تھرڈ شیڈول میں آئٹمز کی پرائسز تھرڈ پارٹی یا ادارہ شماریات سے کرائے جائے، اور بجٹ میں تمام کاروبار کیلئے ویلیو ایڈیشن پر آؤٹ پٹ کا 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس لیا جائے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق آؤٹ پٹ ٹیکس ویلیو ایڈیشن کے تحت کم سے کم ویلیو ایڈیشن پر اکٹھا ہو گا، جبکہ کیش لیکویڈیٹی بہتر ہونے سے صوبوں کو این ایف سی شیئرز ٹرانسفر میں رکاوٹ نہیں ہو گی۔

فیصلہ کیا گیا کہ پورٹ پر ٹرمینل آپریٹرز کیجانب سے تاخیر پر جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کیا جائے، مشکوک یا نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پولیس سے لیکر ایف بی آر کی کسٹڈی میں دے دی جائے گی، جبکہ کسٹمز کیسز میں سپشل جج کو ملزم کے کیش اکاؤنٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے