اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے رجسٹریشن کروالی

02 Nov 2026
02 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے لیے رجسٹریشن کروا لی۔

محمد عامر  نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اے پی ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد محمد عامر برطانوی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اے پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلیئرز ڈرافٹ کل منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہری ہونے کے باعث محمد عامر کو اے پی ایل میں شرکت کے لیے پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے