اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ملک بھر کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

نیپرا  کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی  ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی،  درخواست کی سماعت 30 جون کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فی یونٹ بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے