اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پرائم منسٹر آفس انٹرنل کیلئے 89 کروڑ 54 لاکھ روپے کا بجٹ مختص

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہورنیوز) آئندہ وفاقی بجٹ میں پرائم منسٹر آفس انٹرنل کیلئے 89 کروڑ 54 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا۔

 

دستاویزات کے مطابق نئے بجٹ میں پرائم منسٹر آفس پبلک کیلئے 92 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، جبکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیلئے 1 ارب 47 کروڑ 37 روپے کا اخراجات کیلئے تخمینہ لگایا گیا ہے، تاہم آئندہ مالی سال سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کیلئے 35 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اخراجات ہونگے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ایف بی آر کیلئے اخراجات کی مد میں 85 ارب 60 کروڑ 41 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، ایف بی آر ملازمین کو تنخواہوں، الاؤنسز کی مد میں 29 ارب روپے دیے جائیں گے۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری کیلئے اخراجات کی مد میں 23 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد ملیں گے، جبکہ قومی اسمبلی کیلئے اخراجات کی مد میں 17 ارب 46 لاکھ روپے سے زائد ملیں گے۔

دستاویزات کے مطابق سینٹ آف پاکستان کیلئے اخراجات کی مد میں 9 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد ملیں گے، جبکہ پارلیمانی افیئرز کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 88 لاکھ روپے کا اخراجاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے