اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف ملنا چاہئے تھا: ایس ایم تنویر

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف ملنا چاہئے تھا۔

پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کہتے ہیں کہ پراپرٹی کے لین دین پر ٹیکسز میں کمی قابل ستائش ہے، لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم کرنا بہتر اقدام ہے، زرعی شعبے کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

اس ایم تنویر نے کہا کہ تین ہزار ارب روپے کا دفاعی بجٹ وقت کی ضرورت ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کہتے ہیں کہ حکومت نے ہماری کچھ تجاویز مان لیں، پٹرولیم لیوی کا ہدف اٹھارہ فیصد زیادہ ہے جو تشویشناک ہے، ہم نے کارپوریٹ ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی مگر بجٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے