13 Jun 2026
(لاہورنیوز) وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ 27-2026ء میں شپنگ انڈسٹری پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، جس سے میری ٹائم اور لاجسٹکس کے شعبے کو فروغ ملے گا۔
جنید انور چوہدری کے مطابق شپنگ سیکٹر کو دیے گئے اس ریلیف سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ سیلز ٹیکس کے خاتمے سے درآمدی و برآمدی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ مقامی شپنگ انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔محمد جنید انور چوہدری نے کاروباری برادری کو شپنگ سیکٹر کے لیے دیے گئے تاریخی ٹیکس ریلیف پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
