اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے لیے اضافی فنڈز مختص

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ریلوے ڈویژن کے لیے 70 ارب 47 کروڑ 81 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 میں ریلوے ڈویژن کے لیے 70 ارب 45 کروڑ 78لاکھ 32ہزار روپے مختص کیے گئے تھے۔

آئندہ مالی سال کے لیے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ 83 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، ملازمین کے مختلف الاؤنسز کے لیے 23 کروڑ 29 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش  بھی کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ریلوے کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 6 کروڑ 85 لاکھ روپے جبکہ ریلوے ملازمین کے ریٹائرمنٹ بینیفٹس کی ادائیگی کے لیے 11 کروڑ 4 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ریلوے کو دی جانے والی گرانٹس، سبسڈیز اور قرضوں کی مد میں 70 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

دستاویزات کے مطابق ریلوے کے فزیکل اثاثوں کے لیے 5 لاکھ 8 ہزار روپے جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے ایک کروڑ 79 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ریلوے افسران کی تنخواہوں کے لیے 8 کروڑ 80 لاکھ روپے اور دیگر عملے کی تنخواہوں کے لیے 5 کروڑ 3 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ۔

بجٹ میں ریگولر الاؤنسز کے لیے مختص رقم بڑھا کر 21 کروڑ 52 لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے