اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مافیا بے قابو، 560 روپے فی کلو تک فروخت

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(ویب ڈیسک) شہر بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور من مانی قیمتوں پر گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔

شہریوں کے مطابق جہاں اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو مقررہ قیمت 308 روپے رکھی گئی ہے، وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 560 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں سرکاری نرخ پر ایل پی جی دستیاب نہیں اور دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں مقرر کر رہے ہیں۔

متاثرہ شہریوں  نے شکایت کی ہے کہ ایل پی جی فروش روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 30 روپے فی کلو تک قیمت بڑھا دیتے ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں اور اب مہنگی ایل پی جی نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے