(لاہورنیوز) بجٹ 2026-27 میں مزدور کی کم از کم تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے سے بڑھ کر 40 ہزار 700 روپے ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، کم از کم اجرت میں اضافے سے کم آمدن والے طبقے کو ریلیف ملے گا اور مہنگائی کے اثرات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے لاکھوں ملازمین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
