اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ٹک ٹاکر نے گرفتاری کے بعد رات حوالات میں کیسے گزاری؟ تفصیلات سامنے آگئیں

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(ویب ڈیسک)لاہور میں معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوینسر ندیم مبارک عرف نانی والا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حوالات میں بند ندیم مبارک عرف نانی والا کو کچھ دیر بعد کینٹ کچہری میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد فاہد الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ندیم مبارک عرف نانی والا نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر بھگا دی۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا۔ ابتدا میں انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، تاہم کچھ دیر بعد حوالات میں بند کر دیا گیا۔

 

 

پولیس ذرائع کے مطابق ندیم مبارک عرف نانی والا کی لگژری گاڑی بھی ان کے گھر سے برآمد کرکے تھانہ ڈیفنس سی میں بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر ان سے ملاقات کے لیے کوئی شخص نہیں آیا۔

پولیس کے مطابق ندیم مبارک عرف نانی والا نے دال چاول کھا کر گزارا کیا، کالے رنگ کی پینٹ شرٹ میں رات حوالات میں گزاری، پوری رات سو نہ سکے اور حوالات کے اندر موجود باتھ روم استعمال کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے