اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوٹیوبر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف مقدمہ درج

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ٹریفک پولیس اہلکار فہد الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں والی ایک غیر رجسٹرڈ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون وے پر گاڑی دوڑا دی۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعاقب کے دوران ڈرائیور نے سرکاری اہلکاروں کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی۔ بعد ازاں ملزم نے گاڑی ڈیفنس فیز 7 میں واقع اپنے گھر کے باہر کھڑی کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور آن ڈیوٹی افسران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ندیم مبارک ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے