اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھنکنے کا واقعہ، ماہرہ خان بھڑک اٹھی

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ کے ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک وحشیانہ اور غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔

 

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہسپتال گئی تھی لیکن کسی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، وہ اس واقعے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر، ڈاکٹر ماہ نور ناصر، ہسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا، ماہرہ خان نے لکھا کہ یہ محض ایک حملہ نہیں بلکہ انتہائی سفاکانہ اور شرانگیز عمل ہے، جس پر وہ غصے سے کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر تحفظ کی مستحق تھیں، تاہم حملہ آور نے یہ سمجھا کہ اسے ایک خاتون کی زندگی اور مستقبل تباہ کرنے کا حق حاصل ہے، حملہ آور نے ڈاکٹر کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔

ماہرہ خان نے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے غصے اور احتجاج کا اظہار کریں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن ہسپتال میں ایک شخص نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، متاثرہ ڈاکٹر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بعد ازاں بہتر علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے