جرم وانصاف
لاہورکے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف
09 Jun 2026
09 Jun 2026
(ویب ڈیسک)لاہورکے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری باز محمد کےنام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف جنرل ہولڈاپ کےدوران ہوا۔
ترجمان کے مطابق باز محمد کےنام پر 20 لاکھ 88 ہزار800 روپےسے زائد کے 1526ای چالان واجب الاداہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری باز محمد کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی ہے۔
