اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی سے ٹریفک کی روانی بہتر

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ پر سخت کریک ڈاؤن کے باعث اب تک کوئی مہلک یا غیر مہلک ٹریفک حادثہ پیش نہیں آیا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ماڈل روڈز، بالخصوص کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق چنگ چی رکشے کینال روڈ پر بے ہنگم ٹریفک اور سست رفتار ٹریفک (سلو موونگ) کا باعث بن رہے تھے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 2,210 چنگ چی رکشوں اور 6,187 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے