09 Jun 2026
(لاہور نیوز) مور چوک بحریہ ٹاؤن کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے فوڈ ڈلیوری رائیڈر شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی رائیڈر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر کو شدید چوٹیں آئیں۔
دوسری جانب سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اور پولیس حکام نے شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
