اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مزنگ میں لیسکو ریکوری ٹیم پر اینٹوں سے حملہ، میٹر ریڈر زخمی

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) مزنگ کے علاقے ٹیمپل روڈ میں لیسکو کی ریکوری ٹیم پر مبینہ طور پر اینٹوں سے حملہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں میٹر ریڈر عتیق احمد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مزنگ سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے میٹر ریڈر عتیق احمد اور ریکوری ٹیم بجلی واجبات کی وصولی کے لیے علاقے میں موجود تھے۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے ایک عمارت کی چھت سے ان پر اینٹیں پھینکنا شروع کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکسیئن سول لائنز ڈویژن شجاعت علی کی ہدایت پر ریکوری ٹیم علاقے میں کارروائی کے لیے گئی تھی۔ ریکوری ٹیم کو دیکھتے ہی بعض صارفین نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں میٹر ریڈر عتیق احمد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ متاثرہ اہلکار کا علاج جاری ہے۔

واقعہ کے بعد متعلقہ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے