اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح نکلے، ملاقات کی ویڈیو وائرل

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کا وقت نکالا۔ اس ملاقات کے چند ویڈیو کلپس سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں خوب توجہ مل رہی ہے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں سے شیراز کو فالو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شیراز کے بڑے مداح ہیں اور ان سے مل کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ننھے یوٹیوبر کے سماجی کاموں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ شیراز کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں۔ ان کے مطابق خوشی ہوتی ہے کہ شیراز نہ صرف محنت کر رہے ہیں اور شہرت حاصل کر رہے ہیں بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے عملی کام بھی کر رہے ہیں، جیسے پانی کی فراہمی اور اسکول کی تعمیر۔

بلاول بھٹو نے گفتگو میں اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور اس خطے کے لیے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔

انہوں نے شیراز سے مزید کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے بڑوں نے عوام کی خدمت کی، اسی طرح وہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور موقع ملنے پر لوگوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے