اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کیلئے قیصر کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں: فضیلہ قاضی کا انکشاف

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کے لیے قیصر نظامانی کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں۔

حال ہی میں فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل شوہر قیصر کے سامنے میں نے چند شرائط رکھی تھیں، میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں زیادہ کام نہیں کروں گی اور اگر کام کیا تو پیسہ خود پر خرچ کروں گی، گھر میں جو کچھ بھی آئے گا اس کا خرچہ اور میرے بچوں کا خرچہ سب قیصر کی ذمہ داری ہوگی۔

فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ پھر میں نے گھر میں کھانا پکانا شروع کیا، میں سوچتی تھی کہ میرا شوہر کام کررہا ہے میں اس کی پسند کا کھانا پکاؤں، میری والدہ کے ہاتھ میں ذائقہ تھا اسی وجہ سے میرے ہاتھ میں ذائقہ ہے، میرے بچوں سمیت مجھے بھی اب اپنے ہاتھ کا کھانا ہی پسند ہے اگر کوئی کھانا بنانے کیلئے آتا بھی ہے تو ہمارے گھر میں  6 دن سے زیادہ نہیں رہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب میرے بچے اور شوہر خوشی سے کھانا کھاتے ہیں، مجھے لگتا ہے یہ بھی محبت کا ایک انداز ہے۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے