(لاہور نیوز) ثاقب چدھڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق لینے پر اکساتی رہی۔
اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا معاملہ پر لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا این سی سی ائی اے میں جمع کرایا گیا بیان منظر عام پر آگیا۔
ثاقب چدھڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مومنہ اقبال سے 2020 میں ملاقات ہوئی، جلد قریبی تعلقات قائم ہوگئے، مومنہ اقبال کے ساتھ اندرون و بیرون ملک متعدد سفر کیے، تمام اخراجات خود برداشت کیے، مومنہ اقبال اور اہلخانہ نے سابقہ شادی اور طلاق کی معلومات چھپائیں، علم ہونے پر شادی سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگست، 2025 میں مومنہ اقبال سے تعلقات ختم کر دیے، مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے بلیک میلنگ کے ذریعے 10 ہزار آسٹریلین ڈالر وصول کئے، رمشا اقبال کی یونیورسٹی فیس 13 ہزار آسٹریلین ڈالر ادا کی، مومنہ اقبال کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں 83 لاکھ روپے منتقل کیے۔
ثاقب چدھڑ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مومنہ اقبال کے موبائل میں بہت سی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، مشکوک افراد نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، مومنہ اقبال اور رمشا اقبال کو تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے سے روکنے کا کہا، مومنہ اقبال کو میرے شادی شدہ ہونے کا مکمل علم تھا، سی ڈی آر بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے اور پولیس کو دی گئی درخواست میں تضادات اور غلط بیانی ہے، مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، چنیوٹ میں ایف آئی آر درج ہے، مومنہ اقبال کی درخواست جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔
واضح رہے سیشن کورٹ لاہور نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
ایڈیشل سیشن جج عرفان احمد شیخ نے عبوری ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ درخواست گزاروں نے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا ، عدالت نے دونوں ملزمان کو شامل تفشیش ہونے کا حکم دے دیا ،دونوں ملزمان کو 50,50 ہزار کے ضمانتی مچلکیں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں درخواست گزار ضمانت پر حتمی فیصلے تک ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہوں۔
یاد رہے ثاقب چدھڑاور اہلیہ سمیرا پر این سی سی ائی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
