اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوجوانی کے زمانے سے ہی بشریٰ انصاری کو پسند کرتا تھا: اقبال حسین

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور معروف ہدایت کار اقبال حسین نے حال ہی میں اپنی محبت اور پہلی ملاقات سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے پہلی بار انکشاف کیا کہ میں نوجوانی کے زمانے سے ہی بشریٰ انصاری کا بڑا مداح تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں بشریٰ انصاری کی رسالوں سے کاٹی گئی تصاویر اپنے پاس سنبھال کر رکھتا تھا۔

اقبال حسین کے مطابق میں اکثر اسلام آباد بھی جایا کرتا تھا کیونکہ بشریٰ انصاری وہاں کام کرتی تھیں، تاہم اس زمانے میں بشریٰ اپنی مصروف زندگی میں مگن تھیں اورانہیں میرے جذبات کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔

دوسری جانب بشریٰ انصاری نے بھی ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ 1990ء کی دہائی میں ایک ٹی وی شو کی میزبانی کر رہی تھی جس میں نوجوان اقبال حسین بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

اداکارہ کے مطابق میں نے اس وقت اقبال حسین کے بالوں کے انداز پر ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا تھا، لیکن اقبال نے کوئی جواب نہیں دیا، بعد میں اقبال حسین نے بتایا کہ وہ دراصل مجھے سامنے دیکھ کر اتنے متاثر اور حیران تھے کہ کچھ بول ہی نہیں پائے۔

جوڑے کے مطابق یہی ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی، جو برسوں بعد ایک خوبصورت رشتے میں تبدیل ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے