اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہوں اور مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔

 

دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران ایک خصوصی نشست کہانی سے کردار تک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے کامیابی اور لوگوں کی محبت دونوں بہت پسند ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق کو بے حد اہم سمجھتی ہوں، مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتی، اسی لیے میری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر رہتی ہے۔

ماہرہ خان نے نہایت اعتماد کے ساتھ کہا کہ میں اپنی موجودہ عمر اور زندگی کے اس مرحلے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں، مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت آئے گا جب مجھے ہیروئن کے کردار نہیں ملیں گے، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت قریب بھی آ رہا ہے اور میں اس سے بالکل مطمئن ہوں۔

انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے اپیل بھی کی کہ مجھے روایتی ہیروئن کے کرداروں تک محدود رکھنے کے بجائے مختلف اور منفرد کرداروں میں کاسٹ کریں تاکہ میں اپنی اداکاری کے نئے رنگ بھی ناظرین کے سامنے لا سکوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے