اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوے کی دہائی کے اداکار سمیع ثانی میں حیران کن تبدیلی

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سمیع ثانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ان کا بدلا ہوا حلیہ ہے۔

سمیع ثانی نے 1990ء کی دہائی میں کئی مقبول اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، بعد ازاں انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں ان کا نیا انداز مداحوں کے لیے حیران کن ثابت ہوا، سمیع ثانی اب گنجے سر اور سفید و سیاہ داڑھی کے ساتھ بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں، جس کے باعث کئی مداح پہلی نظر میں انہیں پہچان ہی نہ سکے۔

 

ایک ویڈیو میں سمیع ثانی نے لوگوں کے سخت رویّوں اور ان کے دوسروں پر پڑنے والے منفی اثرات پر گفتگو کی۔

 انہوں نے کہا کہ بعض اوقات الفاظ اور رویّے انسان کو اتنی ہی تکلیف دیتے ہیں جتنی جسمانی زخم سے محسوس ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں، ایک مداح نے لکھا ہے کہ پہلے تو میں آپ کو پہچان ہی نہیں سکا، پھر جیسے ہی آواز سنی فوراً یاد آ گیا کہ یہ سمیع ثانی ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ حال ہی میں ڈرامہ ’عروسہ‘ دوبارہ دیکھا، آپ کی اداکاری آج بھی یادگار ہے۔

کئی مداحوں نے ان کی نئی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی باوقار اور منفرد دکھائی دیتے ہیں، بعض صارفین نے خواہش ظاہر کی کہ سمیع ثانی دوبارہ پاکستانی ڈراموں میں باقاعدگی سے نظر آئیں۔

واضح رہے کہ سمیع ثانی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، تاہم مختلف پراجیکٹس کے سلسلے میں پاکستان آتے رہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے