اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاکا پان شاپ واقعہ، 15 لاکھ روپے لے جانے کا الزام حقائق کے منافی ہے:ایس پی سٹی

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز)شادباغ کے علاقے میں واقع کاکا پان شاپ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گٹکا فروخت کرنے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق نیو شادباغ میں قائم کاکا پان شاپ لاک ڈاؤن اور سرکاری پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر شٹر کے تنگ راستے سے گٹکا فروخت کر رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دکان کا مالک طیب اور متعدد گاہک مبینہ طور پر گلی کے پچھلے راستے سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شٹر کھٹکھٹانے کے باوجود دکان نہ کھولی گئی، جس پر اہلکاروں نے خفیہ راستے سے داخل ہو کر کارروائی کی اور گٹکا برآمد کیا۔ واقعے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کاکا پان شاپ کے خلاف اس سے قبل بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر تین مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ایس پی سٹی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ پولیس کارروائی کے دوران تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے لے گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات حقائق کے منافی ہیں اور کارروائی سینئر افسران کی موجودگی میں قانونی تقاضوں کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ نامزد ملزمان فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے