اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں 4 ملزمان گرفتار

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے کی گئیں، جن کے دوران ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد الیاس اور شاہد نذیر غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 4 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 1080 امریکی ڈالر، 320 آسٹریلوی ڈالر، 4015 متحدہ عرب اماراتی درہم، 85 برطانوی پاؤنڈ اور 160 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے متعلق اہم دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی میں ملزمان نورالمجتبیٰ اور ارسلان امتیاز کو کاپی رائٹ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی جعلی مصنوعات کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔

تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان جعلی اور غیر قانونی مصنوعات کا ذخیرہ رکھنے اور ان کی فروخت میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں اور دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے