اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا سکیورٹی جائزہ

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس پی اسد علی نے ماڈل ٹاؤن اور شادمان کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور اس دوران امام بارگاہوں کے منتظمین اور متولیان سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منتظمین کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

دورے کے موقع پر متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس پی اسد علی نے ہدایت کی کہ امام بارگاہوں میں آنے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے