اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈلیوری بوائے ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا، مقدمہ درج

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے ڈلیوری بوائے کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر واردات کا ماسٹر مائنڈ اور جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے میں ملوث تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم مائیکل نجی کمپنی میں بطور ڈلیوری بوائے ملازمت کرتا تھا۔

 ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے کولیکشن کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی 15 پر کال کی اور واردات کا ڈرامہ رچایا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر تفتیش کی، جس دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو گمراہ نہ کر سکا اور اس نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 75 ہزار روپے کی کولیکشن رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے