اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ:نامعلوم خاتون شہری کے گھر سے قیمتی موبائل فونز لے کر فرار

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں ایک گھر سے قیمتی موبائل فونز چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث مبینہ خاتون کی کلوز سرکٹ (سی سی ٹی وی) فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم خاتون شہری زوہیب کے گھر سے قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہو گئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر خاتون کو واردات کے بعد موقع سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق خاتون واردات کے بعد بس کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ واقعہ کے بعد متاثرہ شخص نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے اور مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمہ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے