اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاری اڈہ پولیس کا گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی ایک مبینہ منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے ملزم فیصل کو گٹکا تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایک رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکا بنانے کی فیکٹری قائم کر رکھی تھی، جہاں بڑے پیمانے پر ممنوعہ اشیاء تیار کی جا رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 690 کلوگرام تیار شدہ قوام گٹکا، گٹکا تیار کرنے والی مشینری اور بڑی مقدار میں خام مال برآمد کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم لاہور سمیت دیگر اضلاع میں گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کم مقدار میں گٹکا مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے مختلف علاقوں میں پہنچاتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچا جا سکے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ سپلائی نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اور مضر صحت اشیاء کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے