05 Jun 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 241 ٹریفک حادثات میں 267 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق، 94 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 173 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
