اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی ٹریکنگ کیلئے بارکوڈ سسٹم لانے کا فیصلہ

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک) شہریوں کے تحفظ اور سفری سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن ٹیکسی سروسز اور دیگر کمرشل گاڑیوں پر سکیورٹی بارکوڈ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بارکوڈ شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر لگائے جائیں گے، پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے سکیورٹی بار کوڈ جنریشن پر کام شروع کر دیا ہے، بارکوڈ میں ڈرائیور ، کنڈکٹر اور گاڑی کی تمام تر تفصیلات شامل ہوں گی۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز ، گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور پبلک ٹرانسپورٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جانے لگا، بارکوڈ سکین کرکے گاڑی یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے والے تمام تر ریکارڈ چیک کر سکیں گے، بارکوڈ سکین کرکے آن لائن رائیڈ پر آنے والی گاڑی کی تفصیل بھی سامنے آئے گی۔

پولیس کے مطابق بارکوڈ جنریشن سے جرائم پیشہ افراد کسی طور بھی ڈرائیور کا پیشہ نہیں اختیار کر سکیں گے ، آن لائن فوڈ ڈیلیوری بوائز کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری بوائز کے روپ میں زیادتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کا تعین ہو گا،فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں سے ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے