اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیراستعمال شدہ بجلی یونٹس کی مد میں کھربوں روپے کی وصولی ہائیکورٹ میں چیلنج

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) غیراستعمال شدہ بجلی یونٹس کی مد میں کھربوں روپے کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی جس میں نیپرا، وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت بجلی صارفین سے ایسے یونٹس کی قیمت بھی وصول کر رہی ہے جو درحقیقت استعمال ہی نہیں ہوئے، بجلی بلوں میں شامل کیپسٹی چارجز پارلیمنٹ کی باقاعدہ منظوری کے بغیر وصول کئے جا رہے ہیں، جو قانونی اور آئینی تقاضوں کے منافی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی سرمایہ کاروں کو قومی گرڈ کے ذریعے ڈالر کی شرح کے مطابق ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، جو آئین اور عوامی مفاد کے خلاف ہیں، بجلی کی ادائیگیاں صرف سسٹم میں فراہم کی جانے والی اور استعمال ہونے والی بجلی کی بنیاد پر کی جانی چاہئیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے حقیقی حجم کے مطابق ادائیگیوں کا نظام وضع کرے اور آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کی مد میں وصول کئے گئے کھربوں روپے واپس لینے کے اقدامات کرے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے میں مبینہ طور پر ملوث نیپرا اور دیگر متعلقہ حکام کے کردار کا جائزہ لے کر ان کے احتساب کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے