اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انمول عرف پنکی منشیات کیس، پاپڑ کے پیکٹس میں سپلائی کا انکشاف

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پولیس کے ہاتھوں گرفتار مبینہ کوکین میکر انمول عرف پنکی جیل میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پر کوکین فروشی کا کاروبار بدستور جاری ہے، پنکی نیٹ ورک کی جانب سے گھروں، بنگلوں اور ریسٹورنٹس تک پاپڑ اور چپس کے پیکٹس میں مبینہ طور پر کوکین سپلائی کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنکی نیٹ ورک کے کارندوں  نے صارفین کو ون زیپ اکاؤنٹ سمیت دیگر آن لائن اکاؤنٹس کی تفصیلات ارسال کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ ادائیگیاں وصول کی جا سکیں۔

مبینہ کوکین سپلائر کی ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ ایک گاہک کو ہدایات دیتے ہوئے کہتا ہے کہ "میرا رائیڈر آپ کو بہت سارے چپس کے پیکٹ دے گا"۔

آڈیو کے مطابق سپلائر مزید بتاتا ہے کہ چپس کے پیکٹس کے اندر مبینہ طور پر کوکین کا پیکٹ بھی موجود ہو گا، جبکہ گاہک کو ترسیل اور وصولی سے متعلق مزید ہدایات بھی دی جاتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں اور سامنے آنے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے