02 Jun 2026
(لاہور نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں سہ پہر ساڑھے چار بجے ان ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیموں نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد غازی غوری کا کہنا ہے پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہو تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے اعتماد ملتا ہے، دباؤ نہیں ہوتا، ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں وہی فرسٹ چوائس ہیں۔
آسٹریلوی سپنر میتھیو کوہنیمن کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ بھی راولپنڈی جیسی ہی ہے، پہلے میچ میں پاکستان کے بولرز نے بہترین بولنگ کی۔
