اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4:30 بجے شروع ہو گا جبکہ ٹاس شام 4 بجے کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج شام قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے کی پریکٹس کریں گی، پریکٹس سے قبل دونوں ٹیموں کا ایک ایک کھلاڑی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا، قومی ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پُرامید ہے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انتظامیہ کے مطابق میچ کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سکیورٹی کلیئرنس، اسٹیڈیم کی تیاریوں اور برانڈنگ کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے، پہلے میچ کے برعکس دوسرا ون ڈے ہائی سکورنگ ہونے کا امکان ہے کیونکہ قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے  سازگار وکٹ تیار کی جا رہی ہے، جس سے بلے بازوں کو مدد ملنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے