01 Jun 2026
(لاہور نیوز) آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہو گئی۔
آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 177 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، آئرلینڈ کی ربیکا سٹوکیل 60 اور ایمی ہنٹر 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، قومی ویمن ٹیم سیریز میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔
