اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عرفات منہاس نے ڈیبیو میچ میں 42 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) عرفات منہاس کا ڈیبیو میچ میں ہی جادو چل گیا، پہلے ہی ون ڈے میں 42 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

کینگروز کا ٹاپ آرڈر عرفات منہاس کی گھومتی گیندیں کھیلنے میں ناکام رہا، عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

اس سے قبل 1984 میں ذاکر خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میتھیو کوہنیمن نے 24 اور الیکس کیری نے 19 رنز بنائے، جوش انگلس نے 13 اور نیتھن ایلس نے 8 رنز بنائے، کیمرون گرین، مارنس لبوشین اور تنویر سنگھا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5، ابرار احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے