اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے پاکستان کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی سونپ دی

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے پاکستان کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی سونپ دی ہے جبکہ بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے احمد آباد بورڈ میٹنگ کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی متعدد سفارشات کی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیموں کی رضامندی سے خراب روشنی کے باعث کھیل کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانے کے لیے پنک بال کے استعمال کی آزمائشی بنیادوں پر منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹی 20 میچز میں اننگز کے دوران وقفے کا دورانیہ بڑھا کر 15 منٹ کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی ونڈو بھی تبدیل کر دی ہے، جو اب جون، جولائی کے بجائے 14 سے 28 فروری 2027 تک کھیلی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں 5 فل ممبرز اور 5 ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل ہوں گی۔آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 16 ٹیموں پر مشتمل گلوبل کوالیفائر متعارف کرانے کی بھی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب سنگین خلاف ورزیوں کے باعث کینیڈا کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، تاہم معطلی کے باوجود کینیڈا کی قومی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کرتی رہے گی۔

آئی سی سی کا دو رکنی وفد بنگلا دیش کا دورہ کرے گا جہاں وہ بی سی بی کے انتخابی عمل سمیت مختلف امور کا جائزہ لے گا، جبکہ وفد سری لنکا کا دورہ بھی کر چکا ہے جہاں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بورڈ نے بڑھتی ہوئی فرنچائز کرکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو موجودہ ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر اور فرنچائز کرکٹ کے درمیان توازن قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے