اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حج کرنے کے بعد سر کیوں نہیں مُنڈوایا؟مصباح الحق نے وجہ بتادی

31 May 2026
31 May 2026

(ویب ڈیسک)معروف سابق کرکٹر مصباح الحق نے حج کے بعد گنجا نہ ہونے کی وجہ بیان کردی۔

سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور مصباح الحق نے میزبان و گلوکار فخر عالم کے ہمراہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔تاہم یہ تینوں شخصیات حج کے موقع پر بنائی گئی مختلف ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہیں۔

ایسی ہی ایک تنقید کے جواب میں فخر عالم نے ایک ویڈیو اور شیئر کی جس میں وہ لوگوں کی تنقید اور حج کے سفر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آئے۔

فخر عالم نے کہا کہ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ہم گنجے کیوں نہیں ہوئے تو اس کا جواب ہم مصباح الحق سے جانتے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ حج کے بعد گنجے ہونے کی فضیلت زیادہ ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے، ایک مخصوص مقدار میں بال کٹوا لینا بھی کافی ہوتا ہے۔

فخر عالم نے وسیم اکرم سے ان کے تجربے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا تجربہ رہا، میں نے تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی ہے۔

وسیم اکرم نے شکوہ بھی کیا کہ لوگوں کے تصاویر بنوانے نے مجھے تھکا دیا۔ انہوں نے گزارش کی ایسی جگہ پر یہ سب کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔آخر میں فخر عالم نے کہا کہ لوگوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں اور خوش رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے