اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 25 رنز سے ہرا دیا

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو ویسٹ انڈیز نے 25 رنز سے شکست دے دی۔

کاسل ایونیو گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز  نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اچھے سکور کی بنیاد رکھی۔

اسٹافنی ٹیلر  نے دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے، جانیلا گلاسگو  نے 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، 52 کے سکور پر 4 کھلاڑی پولین لوٹ گئیں، منیبہ علی 2، گل فیروزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، پاکستانی بیٹرز ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتی چلی گئیں۔

سائرہ جبین 30 رنز اور عالیہ ریاض 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 174 رنز بنا سکی۔

پاکستان ویمن ٹیم سیریز میں دوسرا میچ 31 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے