اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہیٹ ویو الرٹ: پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عملے نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہیٹ ویو سے متعلق الرٹس، مانیٹرنگ سسٹم اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی عمر جاوید نے ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گرمی کی موجودہ لہر 31 مئی تک برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے، اس لیے عوام کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں قائم کنٹرول رومز کے انتظامات اور ہیٹ سٹروک سنٹرز میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے