اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا انٹیگریشن کا معاہدہ

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) نادرا اور لاہور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے درمیان طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو نادرا کے قومی شناختی ریکارڈ سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

ڈی جی نادرا لاہور ریجنل آفس فضا شاہد اور چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر السلام  نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن نادرا کے شناختی ریکارڈ سے منسلک ہو گی۔

طلبہ کی بنیادی معلومات کے ڈیٹا کے باہمی تبادلے کیلئے مربوط اور محفوظ نظام وضع کیا گیا ہے، نادرا لاہور بورڈ کو طلبہ کے نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش سمیت بنیادی معلومات فراہم کرے گا جبکہ دونوں اداروں کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا کے محفوظ اور ڈیجیٹل تبادلے کا نظام قائم ہو گا۔

ڈیٹا انٹیگریشن سے طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران معلومات کے اندراج میں ممکنہ غلطیوں اور تضادات میں کمی آئے گی اور درست و قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر تعلیمی اسناد کے اجراء کے نظام میں بہتری آئے گی۔

نادرا کا ملک بھر کے تعلیمی بورڈز، جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کا منصوبہ ہے جس کے تحت مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے ساتھ محفوظ اور ڈیجیٹل ڈیٹا تبادلے کا نظام مربوط کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے