اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ میں موٹرسائیکل حادثہ، میاں بیوی اور بچہ زخمی

29 May 2026
29 May 2026

(لاہور نیوز) قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ کے علاقے گورمہ بیکری کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، میاں بیوی سمیت ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں محمد حفیظ ولد محمد یوسف، ان کی اہلیہ عائشہ اور 8 سے 10 سالہ بیٹا عبد الرحمن شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اکبر چوک کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں محمد حفیظ کے چہرے پر زخم آئے جبکہ ان کی اہلیہ عائشہ کے دائیں کندھے پر چوٹ لگی، کمسن عبد الرحمن کے ناک اور سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے