اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عیدالاضحیٰ پر کالعدم تنظیموں کی کھالیں جمع کرنے کی کوشش ناکام، متعدد گرفتار

29 May 2026
29 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں غیر قانونی طور پر جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ عناصر کے خلاف لاہور پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 74 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف 64 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ صرف چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ عید کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے رہائشی آبادیوں میں سری پائے بھوننے والوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سری پائے بھوننے والے 70 ملزمان کو گرفتار کر کے 49 مقدمات درج کئے گئے ہیں، عید کے ایام میں شاہراہوں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی عائد ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔

محمد فیصل کامران نے بتایا کہ عید کے دوسرے روز ہوائی فائرنگ کی دو شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت دو مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے تدارک کیلئے بھی مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے